حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی خدمت میں عراقی وزارت داخلہ میں قبیلائی امورکےمدیر

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی خدمت میں عراقی وزارت داخلہ میں قبیلائی امورکےمدیر

6/6/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےاپنےدفترمیں عراقی وزارت  داخلہ  میں قبیلائی امورکےمدیرکا اسقتبال کرتے ہوئےان سےاپنی گفتگو میں  فرمایا کہ عراقی قبائل آج بھی آنے والی نسلوں کےلئےایک مدرسہ  کی حیثیت رکھتےہیں اس لئےکہ وہ انہیں عمدہ عربی خصلتوں کی تعلیم دیتےہیں انہیں ثقافت واقداراوراخلاق کا پابند بناتےہیں اوراسلام نے بھی ان عمدہ عربی خصلتوں کہ جن میں شجاعت کرم غیرت و حمیت بھی ہے کو بڑھاوا دیا ہے۔
موصوف نےفرمایا کہ عراقی قبائل اپنی ملکی محبت میں بےمثال ہیں   اورملک کی وحدت،عتبات عالیات ومقامات مقدسہ اورناموس کے دفاع  میں ان کا کلیدی کردارہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےفرمایا کہ عراق کی مختلف مسلحہ اصناف کوقبائل کے درمیان آپسی اختلافات کو ختم کرنےمیں بھرپورکردارادا کرنا چاہئےاسلئےکہ یہ اختلافات عراقی معاشرے پر   اثرانداز ہوتے ہیں بلکہ کبھی کبھی ان اختلافات کی وجہ سےجانوں کا نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہےاسلئےقانونی وظیفے پرعمل کرنا چاہئے۔  
انہوں نےمزید فرمایا کہ مرجعیت کی رائےاس مسئلےمیں واضح ہے   اوروہ اس کو بہر صورت روکنے کے حامی ہیں اسلئےکہ اسکا نہ تو قریب سے اور نہ ہی دور سے اسلام  اور وطن کی محبت سے کوئی لینا دیناہے، ضروری ہے کہ ہرشخص  قانون کا پابند ہواورمعاشرے میں جانوں کی حفاظت میں اپنی ذمہ داری ادا کرے اورکسی پربھی کسی قسم کی زیادتی کو  برداشت  نہیں کرنا چاہئے، انہوں نےعہدیداروں سےکہا کہ وہ انساب سےمتعلقہ امور پرخصوصی توجہ دیں اوراسے محفوظ بنانےپرکام کریں اورایک قبیلےسے نکل کردوسرے قبیلےمیں داخل ہونےکےچلن کی روک تھام کریں۔