تبدیلی کربلا نہ آئی تو کہاں آئے گی

تبدیلی کربلا نہ آئی تو کہاں آئے گی

22/8/2021




پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

کراچی اسلام آباد اور لاہور سے آئے ہوئے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ گناہ سے توبہ کرنےکا صحیح طریقہ یہ کہ انسان گناہ پر نادم ہو اور اس ندامت کی وجہ سے اس کی آنکھوں سے آنسو آئیں اور پھر وہ خدا وند متعال سے معافی طلب کرے۔اور اگر کسی پر ظلم کیا ہے تو اس سے بھی معافی مانگے جس پر ظلم کیا ہے اور خدا سے بھی گناہ کی معافی طلب کرے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر زائر امام حسین علیہ السلام کربلا نہ بدل سکا تو پھر وہ کہاں بدلے گا۔
آخر پر قیمتی وقت دینے پر وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔