مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم قدہ کی رحلت پر مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دا م ظلہ کی تعزیت

مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم قدہ کی رحلت پر مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دا م ظلہ کی تعزیت

2/9/2021





مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ  العظمیٰ حافظ  بشیر حسین نجفی دا م ظلہ  کو جیسے  ہی  مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ  سید محمد سعید الحکیم قدہ  کی رحلت کی خبر موصول  ہوئی  انکے دفتر  تشریف لے گئے  اور تعزیت پیش کی ۔

مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی  دام ظلہ  نے اس عظیم مصیبت پر تحریری تعزیتی بیان بھی جاری  کیا ہے۔

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

(إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)

امت مسلمہ خصوصا اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کو مرجع دینی کبیر و عظیم آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم  (قدہ ) کی اس فانی دنیا سے رفیق اعلیٰ اور اپنے نانا رسول اللہ ؐ،دادا حضرت علی علیہ السلام اور دادی حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی آغوش کی طرف  مصیبت زدہ و افسوس ناک رحلت کی  خبر سے صدمہ ہوا ۔

گزر جانے والے عظیم مرجع (قدس سرہ) کو اپنے آباء و اجداد کے دین اور اپنے جد کے حوزے میں علماءکی تربیت اور نصف صدی سے زیادہ خدمت کی توفیق نصیب ہوئی ۔اس عظیم مصیبت پر حضرت امام زمانہ عج ، مرجع عظیم کے خانوادے ،علماء کرام اور مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

فسَلَامٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَيَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيّاً..

پروردگارانہیں اپنی بے پناہ رحمتیں  نصیب فرمائے بے شک خدا ہی سننے والا اور دعاؤں کو مستجاب کرنے والا ہے۔

ولا حول ولا قوه إلا بالله العلي العظيم.

    بشير حسين النجفي

   25 محرم الحرام 1443هـ