زیارت اربعین میں ہم سب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار ہیں اسی عنوان کے تحت سب جمع ہو جاتے ہیں اوراس کے مقابل قومی، ثقافتی، زبانی،ملکی اورجغرافیائی تمام طرح کےعناوین خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔

زیارت اربعین میں ہم سب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار ہیں اسی عنوان کے تحت سب جمع ہو جاتے ہیں اوراس کے مقابل قومی، ثقافتی، زبانی،ملکی اورجغرافیائی تمام طرح کےعناوین خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔

9/10/2021




مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفتر کے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حسب دستور سابق امسال بھی زیارت اربعین میں شرکت کے لیے عراق کے مختلف شہروں سے پیدل چل کر عازم سفر عزاداروں کے ہمراہ سفرہوئےاور زائرین،مواکب حسینیہ کی ممکنہ خدمت کو یقینی بنانے کے لیے ممکن تعاون فرماتے رہے تا کہ زائرین کو راستوں میں کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
اسی ضمن میں موصوف نے بصرہ سے عازم سفر عزاداروں کی خدمت میں پہنچتے ہوئے ان کی خدمت میں مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی محبتیں،ان کا سلام اور ان کے ارشادات نقل فرمائے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے زائرین سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ زیارت اربعین کا پرچم ہر زمانے میں بلند رہے گا اور یہ زیارت دنیا بھر کے مومنین کے دلوں میں ہمیشہ رہے گی یہ کرم شجاعت بھائی چارہ کی نایاب مثال ہونے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں تعاون کی یگانہ روشن تصویر ہے۔
انہوں نے فرمایا کہ منصف صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اس زیارت پر اپنی خصوصی توجہ دیں اور امانت داری کے ساتھ اسے پوری دنیا تک پہنچائیں تا کہ دنیا دیکھے کہ آج ہی کی دنیا میں دنیا کا سب سے بڑا پُرامن اجتماع ہوتا ہے کہ جہاں مختلف قومیات مختلف ثقافتوں مختلف ممالک مختلف زبانوں کے ملیونوں زائروں کی خدمت اپنے لیے شرف سمجھتے ہوئے بغیر پیسے لئے انجام دی جاتی ہے۔
انہوں نےفرمایا کہ اس زیارت میں تمام طرح کے قومی،ملکی، جغرافیائی،ثقافتی، زبانی عناوین خود بخود ختم ہو جاتے ہیں اور ہم سب مذہب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار ہیں اور امام حسین علیہ السلام کے وفادار شیعہ ہیں صرف یہی عنوان باقی رہتا ہے۔