شعائر حسینیہ اورمنبرحسینی شیعوں کی قوت وطاقت کا مظہر کل بھی تھا اورآج بھی ہے اوران شاء اللہ ہمیشہ رہےگا۔

شعائر حسینیہ اورمنبرحسینی شیعوں کی قوت وطاقت کا مظہر کل بھی تھا اورآج بھی ہے اوران شاء اللہ ہمیشہ رہےگا۔

10/10/2021




مرجع مسلمین وجہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفترکے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حسب دستور سابق امسال بھی زیارت اربعین میں شرکت کے لیےعراق کے مختلف شہروں سے پیدل چل کر عازم سفر عزاداروں کے ہمراہ سفر ہوئے اور زائرین ،مواکب حسینیہ کی ممکنہ خدمت کو یقینی بنانے کے لیے ممکن تعاون فرماتے رہے تا کہ زائرین کو راستوں میں کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
اسی ضمن میں موصوف نے بصرہ میں موکب غریب طوس میں منعقدہ مجلس عزاء میں شرکت فرمائی اور پا پیادہ کربلا مقدسہ جانے والے زائروں سے اپنے خطاب میں مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا سلام ان کی محبتیں ان کی دعائیں ان تک نقل فرمائی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ عمومی طور پر شعائر دینیہ اور خصوصی طور پر شعائر حسینیہ کے احیاء اور اس کی بقاء میں بہت سارے فوائد ہیں اور یہ اہمیت کی حامل ہیں یہ زیارت شخصی اور اجتماعی اصلاح، منفی عادات کو چھوڑ کر صحیح راستوں پر چلنے کے عزم مصمم کے لیے نایاب موقع ہے۔
حجۃ السلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے فرمایا کہ شعائر حسینیہ اور منبر حسینی شیعوں کی قوت و طاقت کا مصدرمنبع اورمظہر کل بھی تھا اورآج بھی ہے اور ان شاء اللہ ہمیشہ رہے گا اس نے مختلف شعبوں میں انگنت بہادر،حق کی جانب دعوت دینے والے ،دین اور معاشرے کے لیے اپنے کاندھوں پر ذمہ داریاں لینے والے افراد سے ہماری قوم کو نوازا ہے جس کی جیتی جاگتی مثال حشد شعبی کے مجاہدین ہیں کہ جنہوں نے عراقی شہروں اور مقامات مقدسہ کے دفاع میں داعش جیسی وحشی دہشت گرد تنظیم سےلوہا لیا اور انہیں میدان معرکہ میں شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے عظیم کامیابی حاصل کی۔