عقیدے پر بقاء اور امام حسین علیہ السلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا امام حسین علیہ السلام کے مقاصد کی بقا کی روشن مثال ہے

عقیدے پر بقاء اور امام حسین علیہ السلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا امام حسین علیہ السلام کے مقاصد کی بقا کی روشن مثال ہے

11/10/2021




مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حسب دستور سابق امسال بھی زیارت اربعین میں شرکت کے لیے عراق کے مختلف شہروں سے پیدل چل کر عازم سفر عزاداروں کے ہمراہ سفر ہوئے اور زائرین،مواکب حسینیہ کی ممکنہ خدمت کو یقینی بنانے کے لیے ممکن تعاون فرماتے رہے تاکہ زائرین کو راستوں میں کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسی ضمن میں موصوف نے بصرہ کے حارثیہ کے مقام پر کربلاء مقدسہ جانے والے زائروں سے ملاقاتیں کی اور ان سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آپ لوگوں کا  اپنے عقائد پر باقی رہنا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چلنا امام حسین علیہ السلام کی السلام کے مقاصد کی بقا کی  روشن مثال  ہے۔
انہوں نے فرمایا کہ دنیا کا یہ ایک ایسا سفر ہے کہ جس میں مومنین تھکن،زحمتیں حضرت امام حسین علیہ السلام کے مقاصد کی بقا کے لیے برداشت کرتے ہیں اخلاص اور عقیدے کی نایاب مثال ہے،یہ پیدل سفر زمانے کے سرکشوں کے دلوں میں رعب ڈالتا ہے پوری دنیا محو حیرت ہے آپ کے اس مقدس سفر کو دیکھ کر۔
انہوں نےراستوں میں زائرین کی خدمت کرنے والوں ان کو کھانا پینا اور آرام کی ہر سہولت فراہم کرنے والے مواکب کے خادمین امام حسین علیہ السلام کو اس توفیق پر مبارکباد دی۔