یہ زیارت ظہور مقدس تک خود امام زمانہ عج کی زیر نگرانی باقی رہیگی ،یہ زیارت دشمنوں کے دلوں میں خوف و رعب پیدا کرتی ہے اس لیے کہ شیعہ ہر سال اس کے ذریعہ اہل بیت علیہم السلام سے اپنی محبت اور ولایت کی تجدید وتاکید کرتے ہیں

یہ زیارت ظہور مقدس تک خود امام زمانہ عج کی زیر نگرانی باقی رہیگی ،یہ زیارت دشمنوں کے دلوں میں خوف و رعب پیدا کرتی ہے اس لیے کہ شیعہ ہر سال اس کے ذریعہ اہل بیت علیہم السلام سے اپنی محبت اور ولایت کی تجدید وتاکید کرتے ہیں

13/10/2021




مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے حسب دستور سابق امسال بھی زیارت اربعین میں شرکت کے لیے عراق کے مختلف شہروں سے پیدل چل کر عازم سفر عزاداروں کے ہمراہ سفر ہوئے اور زائرین ،مواکب حسینیہ کی ممکنہ خدمت کو یقینی بنانے کے لیے ممکن تعاون فرماتے رہے تا کہ زائرین کو راستوں میں کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
اسی ضمن میں موصوف نے مثنی ٰ میں عزاداروں اور زائرین کی خدمت انجام دینے والوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ یہ زیارت مذہب اہل بیت علیہم السلام کی بقا کے عنوان کے طور پر باقی رہیگی انہیں کے ذریعہ شیعہ قیام حسینیہ اور شعائر حسینیہ کو باقی رکھیں گے دوسری جانب اس زیارت کے ذریعہ معاشرے میں اصلاح اور ان کی تہذیب اور ہمارے معاشرے اور اہل بیت علیہم السلام سے ہمارے ارتباط کو مزید مضبوط کرنے کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے فرمایا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی ترغیب آئمہ اہل بیت علیہم السلام نے دلائی ہے اور اسے بہر صورت باقی رکھنے کی تاکید فرمائی ہے اس لیے کہ اس زیارت کی ایک خاص خاصیت ہے اس کا اجر عظیم ہے اس میں ہر چاہنے والوں کے لیے عزت اور سر بلندی ہے اور ہمیں یقین کامل ہے کہ خود امام زمانہ عج کی نگرانی میں ان کے ظہور مقدس تک یہ زیارت باقی رہے گی ۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزید فرمایا کہ اہل بیت علیہم السلام کے دشمن اس زیارت سے خوفزدہ ہوتے ہیں ان کے دلوں میں رعب طاری ہوتا ہے اس لیے کہ ہر سال اس زیارت کے ذریعے عہد ولایت اہل بیت علیہم السلام کی تجدید  و تاکید ہوتی ہے اور شیعہ ہر سال یہ بتاتے ہیں کہ ہم عقائدی ،فقہی ،قرآنی طور پر اپنے عہد پر باقی ہیں ساتھ ساتھ ہم اپنے حوزہ سے بھی متمسک ہیں اور اسی سبب سے وہ خوف کھاتے ہیں اور ہر طرح کی کوششیں کرتے ہیں تا کہ اس میں رخنہ ڈالیں اسے کامیاب نہ ہونے دیں لیکن ماضی میں بھی وہ طاقتیں ناکام ہوئیں اور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی ناکام ہوں گے چاہے وہ کتنی  بڑی اوربُری ہی سازش کیوں نہ کر لیں ۔اس لیے کہ فتح و ظفر اور نصرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے چاہنے والوں کے ہی ہمرکاب ہے ۔