مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے طلباء کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے طلباء کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

22/10/2021




نجف اشرف میں واقع مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے طلاب نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے طلاب کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ طالب علم تب تک صحیح طالب علم نہیں بن سکتا جب تک وہ علم کو دنیا کی ہر چیز سے اہم نہ سمجھے،حتی اپنی جان سے بھی۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا طالب علم  کا فریضہ ہے کہ وہ وہ اپنے آپ کو علم حاصل کرنے کا اہل بنائے۔اور یہ اس صورت میں ہو گا جب طالب علم اپنے آپ کو گناہوں سے بچائے۔
آخر پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے یہ کلمات بیان کر کے اپنی گفتگو کا اختتام کیا کہ علم کے لیے بھوک برداشت کرنا ہوگی۔اگر ایسا کر سکتے ہیں تو ٹھیک ورنہ نجف اشرف سے چلیں جائیں۔

دوسری جانب آئے ہوئے طلاب نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔