لازمی ہے کہ ہم حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مظلومیت کا اظہار کریں اور ان کی سیرت طیبہ سے خود کو مزین کریں

لازمی ہے کہ ہم حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مظلومیت کا اظہار کریں اور ان کی سیرت طیبہ سے خود کو مزین کریں

14/11/2021




مرجع مسلمین و جہان ِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے ۸ ربیع الاول شہادت حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے پر درد مناسبت پر سامرہ میں مومنین کے ہمراہ حرم مبارک میں حاضر ہوئے اور امام زمانہ عج اور مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور مومنین سے ملاقاتیں کر کے ان کی خدمت میں مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی جانب سے تعزیت اور ان کی دعائیں اور پیغامات نقل فرمائے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے زائرین سے خطاب میں فرمایا کہ لازمی ہے کہ ہم حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مظلومیت کا اظہار کریں اور خود کو ان کی سیرت پاک سے مزین کریں اور ہمارے اس مظلوم امام ؑ نے حقیقی اسلام محمدی کی بقاء اور اس کی تبلیغ و ترویج میں بڑی زحمتیں اٹھائی ہیں۔