نجف اشرف ہمیشہ الحمد للہ ہرظالم و جابر نظاموں سےقوی و مضبوط رہا ہےاور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی رہیگا

نجف اشرف ہمیشہ الحمد للہ ہرظالم و جابر نظاموں سےقوی و مضبوط رہا ہےاور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی رہیگا

17/11/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے  مرکزی  دفتر  نجف اشرف  میں ولادت  بسعادت  رسول اسلام ؐ و صادق آل محمد ؑ  کے پُر مسرت  موقع  پر  بعض طالبعلموں  کے سروں  کو عمامہ مبارک سے مشرف کیا  اور فرمایا  کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف اہل بیت علیھم السلام  کے بتائے ہوئے راستے  کا ہی سلسلہ اورپھیلاؤہے اس حوزہ علمیہ نجف اشرف   نے بہت سارے مصائب،آلام،ظلم و جبر وخوف کا ڈٹ کرسامنا کیا ہے لیکن ان ساری  پریشانیوں  کے  باوجود نجف اشرف ہمیشہ  الحمد للہ  ہر ظالم وجابر نظاموں سے قوی و مضبوط رہا ہے اور ان شاء اللہ  مستقبل  میں  بھی رہیگا۔
حوزہ  علمیہ  نجف اشرف الہی توفیق وتائید وامام زمانہ عج  کی سرپرستی  میں  سیکڑوں سالوں سے اب تک باقی ہے اور لاکھوں کی تعداد میں فقہاء، مفکرین،علماء، فضلاء،علم و ادب ولغت اور تفسیر  کے ماہرین پیدا کرنےکی اسے توفیق حاصل ہوئی ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ   تزکیہ اورطہارت نفس طالبعلم کےلئےلازمی ہےاس کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ وہ  اہل بیت علیھم السلام کےبتائے ہوئےراستےکا پابند بنا رہے۔