پاکستان امریکہ اور برطانیہ کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستان امریکہ اور برطانیہ کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

21/11/2021




کراچی لاہور امریکہ اور برطانیہ سے آئے ہوئے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر کسی نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو اس کو راضی کرے اور اس سے معافی مانگے۔
اگر وہ اس دنیا سے فوت ہوگیا ہے تو اس کی طرف سے نیک اعمال کرو اور اس کے لیے ثواب ذخیرہ  کرو تاکہ قیامت کے دن یہ نیکیاں اسکو دے کر اس سے اپنا دامن چھڑا سکو۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اپنے آپ کو متقی بناؤ تاکہ تمھاری زیارت کو مولی کی بارگاہ میں درجہ قبولیث حاصل ہو کیونکہ خداوند متعال صرف متقیوں کے اعمال قبول کرتا ہے اور متقی بننے کا پہلا قدم یہ ہے کہ انسان ہر روز اپنا محاسبہ کرے۔
آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔