مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بصرہ کے قبائل کے سربراہان کا وفد 2/12/2021 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں بصرہ کے قبائل کے سربراہان کےوفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ ہمیں اپنے عقیدے سے تمسک کو مزید مضبوط کرنا چاہئےاوراہلبیت علیھم السلام کے ارشادات،انکی سیرت پاک کے سانچے میں خود کو ڈھالنا چاہئے ساتھ ساتھ ان سے منسوب مناسبتوں کو ہمیں باقی رکھنا چاہئےاور ان کے دین کہ جو دین حق ہے کی نشر و اشاعت میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں برتنا چاہئے۔ |