فضائل ومناقبِ اہلبیت علیھم السلام کی نشر واشاعت میں خطباء منبرحسینی کا کردارعظیم ہے 2/12/2021 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں عربی زبان کےمشہورخطیب مرحوم علامہ سید جاسم طویرجاوی( رحمہ اللہ) کے فرزند ارجمند خطیب منبر حسینی سید ہادی طویرجاوی دام عزہ کاان کے وفد کے ہمراہ خیرمقدم کیا اوران سےضروری ارشادات میں فرمایا کہ اسلامی معاشروں میں فضائل و مناقبِ اہلبیت علیہھم السلام اورتربیتی اصولوں کی نشرو اشاعت میں خطباء منبر حسینی کا کردارعظیم ہےاورانکی ذمہ داریاں بھی بڑی ہیں۔ |