رسول اللہ ؐ نےامت کو ظلمات سےنکال کرنورِاسلام سے منور کرنے کی بھرپور کوشش کی

رسول اللہ ؐ نےامت کو ظلمات سےنکال کرنورِاسلام سے منور کرنے کی بھرپور کوشش کی

5/12/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی (دام ظلہ الوارف) کےفرزند اور مرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نےرسول اکرم ؐ وامام صادق صلوات اللہ و سلام اللہ علیھما  کی ولادت باسعادت کےپس منظرمیں منعقدہ مختلف محافل میں شرکت فرمائی اورمرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی  نصیحتیں اورارشادات نقل فرمائے۔  
موصوف نےاپنے خطاب میں فرمایا کہ رسول اللہ ؐکی اتباع  پوری امت پرلازمی ہےاوران کےبتائےہوئے  ارشادات پوری عالم بشریت کےلئےنایاب الہی تحفہ ہیں   نبی اکرم ؐصفات الہیہ سےاس طرح متصف تھےکہ خوداللہ رب العزت نےانہیں نبی الرحمۃ ؐوخاتم المرسلینؐ اورخلق عظیم پرفائز کہہ کرخطاب کیا وہ ؐ عظیم قلب کےمالک  تھےاس لئےدعوتِ اسلام کی راہ میں انہوں نےتمام طرح  کی رکاوٹوں اوراذیتوں کوسہا اور امت کو گمراہی،جہالت سے نکال کرہدایت سے سرفرازکرنےاور انہیں نور اسلام سے منورکرنے کی بھرپور کوشش کی۔ بغیر کسی  شک و شبہ کےرسول اللہ ؐ وانکےاہلبیت  ؑ عالم بشریت کے لئے  رحمت، اورانکو نجات دلانے والے، ہدایت کےروشن چراغ ہیں۔
انہوں نےمزید فرمایا کہ ہمیں ان مناسبتوں کو بہرحال باقی رکھنا چاہئےاور ان سے دروس حاصل کرکےاپنی ذات کی تربیت  کو یقینی بنانا چاہئےاور بہرحال سیرت رسول اکرم ؐ  کی اتباع کو یقینی بنانا چاہئے اورخود کو صفات محمدی  کےسانچے میں ڈھالنا چاہئےانہوں نے بارگاہ ایزدی میں دعائیں فرمائی کہ محمد وآل محمد علیھم السلام سےمتمسک رہنے کی توفیقات سےمومنین کو نوازتا رہے۔