حجۃ الاسلام قاضی نیازحسین نقوی طاب ثراہ کا دین کی تبلیغ میں نمایاں کردارتھا

حجۃ الاسلام قاضی نیازحسین نقوی طاب ثراہ کا دین کی تبلیغ میں نمایاں کردارتھا

5/12/2021




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج  حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اور مرکزی دفترکےمدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نےاپنےویڈیو پیغام میں حجۃ الاسلام قاضی نیازحسین   نقوی طاب ثراہ کی پہلی برسی کے موقع پرمرحوم کے  لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتےہوئے مرحوم کی خدمات کو دین کی تبلیغ میں نمایاں کردارسےتعبیرفرمایا۔
موصوف نےاپنےویڈیو پیغام میں فرمایا کہ مرحوم ایک معززعلمی گھرانے سےتعلق رکھتےتھےاوربے لوث  خدمت دین کرتےرہے،مختلف شہروں اورملکوں میں انکی  خدمت کےآثارباقی ہیں،ثقافتی میدان میں بھی ان کی خدمت  کےآثارواضح ونمایاں ہیں انہوں نےبہت کوششیں کی اور مرحوم نجف اشرف اور قم المقدسہ کےمختلف مراجع کے نزدیک ایک بھروسے مند شخصیت کا درجہ رکھتےتھے  اوروقفےوقفے پران کےرابطےمیں رہا کرتےتھے انہوں نےعلمی میدان میں بہت خدمات انجام دی ہیں اس سب کے علاوہ ذاتی طورپرمتواضع علم وحکمت سے پُرشخصیت   کےحامل تھے۔