آپ کا ہر نیک عمل صرف صرف صرف قربةالی اللہ ہو

آپ کا ہر نیک عمل صرف صرف صرف قربةالی اللہ ہو

3/1/2022




پاکستان امریکہ اور جرمنی سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

کراچی امریکہ اور جرمنی سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی نصیحتوں سے استفادہ کرنا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ انسان ہر نیک کام  صرف صرف صرف قربت الی اللہ انجام دے تاکہ اس کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں درجہ قبولیت مل سکے۔
اگر انسان کا عمل قربت الی اللہ نہ ہو تو اس عمل کا کوئی فائدہ نہیں۔لہذا زیارت نماز ماتم اور مجلس پرپا کریں یہ سب اعمال قربت الی اللہ انجام دیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے آخر پر مومنین کے لیے دعائیں فرمائیں اور خاص طور پر جرمنی کے مومنین کے اتحاد و اتفاق کے لیے دعا فرمائی تاکہ ملکر اور اتفاق سے تعمیری اور ترقیاتی کام ہو سکیں۔
دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔