حجت الاسلام علامہ حسن جعفری حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

حجت الاسلام علامہ حسن جعفری حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

4/1/2022




حجت الاسلام والمسلمین علامہ حسن جعفری امام الجمعہ و الجماعت مرکزی جامع مسجد سکرودحفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسين نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی.
اس ملاقات میں علمی امور  کے ساتھ  ساتھ  پاکستان میں شیعان اھلبیت علیھم السلام کے مسائل بھی زیر بحث رہے۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ حسن جعفری حفظہ اللہ کی تبلیغ دین کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے اور تمام محبان اھلبیت علیھم السلام کی سلامتی کے لیے دعا فرمائی۔

دوسری جانب حجت الاسلام علامہ حسن جعفری حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کے طول عمر کی دعا کرنے ساتھ ساتھ  قیمتی وقت دینے پر  آپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔