اسلامی ثقافت و اقدار و اخلاق حسنہ کی پابندی کے ساتھ استادوں کو آنے والی نسلوں کے تئیں اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کرنا چاہئے 11/1/2022 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں صوبہ ذی قار سے زیارت کو آئے مدرسین و اساتذہ پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں تعلیمی و تربیتی اداروں میں اصلاح کو یقینی بنانے پر تاکید فرماتے ہوئے بیان کیا کہ آنے والے نسلوں کی نشو ونما میں اخلاق و سلوک کو بڑا کردار ہے اور یہ زمانہ بعید سے دیکھا جا رہا ہے کہ طالبعلم اپنے استاد کے سلوک و اخلاق سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور وہ ان کے سلوک یہاں تک کہ کپڑوں کی بھی نقل کرتے ہیں اسی سبب سے استادوں کی آنے والی نسلوں کے تئیں بڑی ذمہ داریاں ہیں کہ وہ اسلامی ثقافت و اقدار اور اخلاق حسنہ کی پابندی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں ادا کریں اور اپنے شاگردوں میں اسلامی ثقافت اور اخلاق حسنہ کو اپنے سلوک اور اخلاق کے ذریعہ راسخ کریں ۔ |