نجف اشرف کی فضا اور ہَوا پوری دنیا کی فضا اور ہَوا سے مختلف ہے 12/1/2022 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں لبنان سے زیارت کو آئے مومنین کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام کی سیرت پاک سے خود کو منور رکھئے ، انہوں نے مزید فرمایا کہ نجف اشرف کو اللہ نے حضرت امیرا لمومنین علیہ السلام کی قبر مطہر کے ذریعہ ایسا شرف بخشا ہے کہ پوری دنیا کے مومنین اس کی طرف کھچے چلے آتے ہیں اس لئے کہ مومنین کا حضرت امیر المومنین علیہ السلام سے ایک خاص لگاؤ ہے یہاں آکر مومنین زیارت سے مشرف ہوکر برکات الہیہ کا خود کو مستحق بناتے ہیں ۔ |