مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف کے پولیس کے سربراہ 13/1/2022 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے نجف اشرف کے پولیس کے جدید سربراہ بریگیڈیئر باسم مجید اسدی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ نجف اشرف میں کام کرنے کا جو موقع آپ کو ملا ہے در حقیقت یہ حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی خدمت کا آپ کو موقع ملا ہے نجف اشرف کی خدمت حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی خدمت ہے نجف اشرف کو اللہ نے پوری دنیا کے شہروں پر اسکی فضا اسکی ہوا اسکی زمین اور اسکے ارتباط کی وجہ سے سب پر امتیازی حیثیت سے نوازا ہے ۔ |