دینی طالبعلموں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنا ہدف صرف علوم دینیہ کے حصول کو قرار دیں اور دنیاوی ہر کام پر اس واجب کو مقدم رکھیں 14/1/2022 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں مدرسہ الحکمۃ کے طلاب علوم دینیہ سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ حوزوی و دینی تعلیم کی ابتداء تو ہے لیکن اسکی انتہا نہیں ہے ۔ |