مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں جمہوری اسلامی ایران سے اساتذہ و تلامذہ حوزہ علمیہ کا خصوصی وفد

مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں جمہوری اسلامی ایران سے اساتذہ و تلامذہ حوزہ علمیہ کا خصوصی وفد

30/4/2022




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی  دام ظلہ الوارف نے  مرکزی دفتر  نجف اشرف میں جمہوری اسلامی ایران سے  اساتذہ  و تلامذہ  حوزہ  علمیہ   پر مشتمل خصوصی وفد کا خیر مقدم فرمایا اور ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں میں فرمایا کہ   طالب علم کے لئے  لازمی  ہے کہ  حصول علم میں اپنی تمام کوششوں  کو صرف کرے  اور دنیاوی  کوئی  حاجت  اس راہ  میں اس کے  لئے  رکاوٹ  نہ  بنے  ۔
انہوں نے  مزید فرمایا کہ  عتبات عالیات و مقامات  مقدسہ  کی  زیارت  کے بعد واضح اور مثبت  تبدیلی  ضروری  ہے تاکہ  جب اپنے وطن جائیں تو بحیثیت  زائر آپ کے  اندر  جو مثبت  تبدیلی  آئی  ہے  وہ  آپ  کے اعمال، اقوال اور سلوک  سے ظاہر  ہو ۔
مہمان وفد نے  مرجع عالیقدر  دام ظلہ الوارف  کی  خدمت  میں کچھ  فقھی و عقائدی سوالات  بھی پیش کئے  جس پر مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  نے انہیں جوابات دیئے  اور ان کی زیارتیں مقبول  بارگاہ ایزدی ہو اس کےلئے  دعا فرمائی ۔