مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم امیر المؤمنین حضرت علی بن ابیطالب علیھما السلام کا خصوصی وفد

مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم امیر المؤمنین حضرت علی بن ابیطالب علیھما السلام کا خصوصی وفد

30/4/2022




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی  دام ظلہ الوارف نے  مرکزی دفتر  نجف اشرف میں حرم امیر المؤمنین حضرت علی  بن ابیطالب علیھما السلام  کے شعبہ تعلقات اور فکری و مذہبی امور کے وفد  کا خیر مقدم  فرمایا  
مذکورہ وفد  نے  مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  کی  خدمت  میں  اپنے شعبے  کی خدمات  خصوصا فضائل  اہل بیت علیھم السلام  کی نشر و اشاعت  میں انکے شعبے  کی خدمات  پیش کی  جس پر مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  نے  ہر ان کوششوں کو سراہا  جس کے نتیجے  میں فضائل  محمد و آل  محمد علیھم السلام  کی نشر و اشاعت  ہوتی  ہو  ، حقیقی دین محمدی  کی تبلیغ و ترویج ہوتی  ہو اور لوگوں کو حق کا راستہ  دکھایا جاتا ہو   مزید ان کی  توفیقات  کے لئے  بارگاہ ایزدی  میں دعائیں  فرمائی ۔