خدائے عز و جل نے انسان کو وافر نعمتوں سے نوازا ہے اسے چاہئے کہ ان نعمتوں سے فائدہ اٹھائے اور تقرب و رضائے الہی کے حصول کو یقینی بنائے

خدائے عز و جل نے انسان کو وافر نعمتوں سے نوازا ہے اسے چاہئے کہ ان نعمتوں سے فائدہ اٹھائے اور تقرب و رضائے الہی کے حصول کو یقینی بنائے

9/5/2022




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نے مرکزی دفتر  نجف اشرف  میں عید الفطر کی مبارکباد پیش کرنے کے لئے آنے  والے مختلف رسمی و غیررسمی وفود کا استقبال کیا، اسی ضمن میں صوبہ واسط کے نعمانیہ  سے تعلق رکھنے والے مومنین کے وفد کا خیرمقدم فرمایا اور ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں فرمایا کہ   انسان کے لئے  لازمی  ہے کہ  تزکیہ  نفس کو یقینی بنائے اور حرام سے بہر صورت خود کو دور رکھے  ۔
مرجع عالیقدردا م ظلہ الوارف  نے  مزید فرمایا  کہ  خدائے  عز و جل نے  انسان کو وافر نعمتوں سے نوازا ہے  اسے چاہئے  کہ  ان نعمتوں سے فائدہ اٹھائے  اور تقرب و رضائے الہی  کے حصول کو یقینی بنائے    اور ان نعمتوں کا معصیت   میں کسی صورت استعمال نہ  کرے   اس لئے  کہ یہ خدائے  عز و جل کی ناراضگی  کا سبب ہوگا والعیاذ باللہ ۔
انہوں نے فرمایا کہ  عراق  کے  دستور و آئین نے  دین اسلامی   اور اسکے مبادی کے احترام کی ضمانت دی ہے  لیکن افسوس  کے ساتھ  حکومت کے امور سنبھالنے والوں نے  عراقی عوام کی اکثریت کے حقوق  اور ان کے امنگوں کو نظر انداز کیا اور عقائد حقہ کو درسی نظام  سے دور رکھا اور اب تک  ملعون صدامی درسی نظام پر عمل  کیا جا رہا ہے  کہ  جس میں دشمنان اہلبیت ؑ کی مدح و ثنا ہے   اور عراق میں یہ بڑی مشکل  ہے   اور نئی نسل کی صحیح تربیت نہیں ہو پارہی  ہے  ، انہوں نے  حاضرین سے فرمایا کہ  آپ کی اولادیں آپ کے ہاتھوں میں امانت  ہیں  انکی صحیح تربیت کی جائے  اور وہ والدین اور ذمہ داران جو اپنے بچوں کو نظر انداز کر رہے ہیں  انہیں پتا ہونا چاہئے  کہ  بچوں کے انحراف کا یہی سبب ہو گا  اور انہیں اپنی اس کوتاہی  کا خدا کے سامنے جواب دینا ہوگا  ۔