مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف کے پولیس کے سربراہ، بارڈر فورس کے کمانڈر، اور سیکورٹی سیکٹر کے اہلکا

مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف کے پولیس کے سربراہ، بارڈر فورس کے کمانڈر، اور سیکورٹی سیکٹر کے اہلکا

9/5/2022




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نے مرکزی دفتر  نجف اشرف  میں عید الفطر کی مبارکباد  پیش کرنےکے لئے آنے  والے مختلف رسمی و غیررسمی وفود کا استقبال کیا، اسی ضمن میں نجف اشرف گورنریٹ کے پولیس چیف اور سرحدی محافظوں کے کمانڈر کے علاوہ مقدس شہر نجف اشرف  میں سیکورٹی یونٹس کے باقی عہدیداران اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی کہ  جو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے لئے  محضر مرجعیت  میں حاضر ہوئے  تھے ۔
مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف  نے  انہیں عید کی مبارکباد پیش کرتے  ہوئے  ان سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ   نجف اشرف پوری تشیع کا مرکز ہے  اور پوری  دنیا کی نظریں ہمیشہ  اسکی طرف مرکوز رہتی ہیں آپ کی ذمہ داریاں بھی بڑی ہیں  اس کا امن و استقرار یہاں کی عوام  اور زائرین کے جان و مال کی حفاظت آپ کی  ذمہ داری ہے   امید کرتے  ہیں کہ آپ اپنی ان ذمہ  داریوں کو بہتر سے بہتر طریقے سے نبھائیں گے  ۔