جامعۃ المصطفیٰ العالمیۃ ایران کے اساتذہ و تلامذہ محضر مرجعیت میں 10/5/2022 |
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیۃ ایران کے اساتذہ و تلامذہ پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ ارشاد خداوندی ہے قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا * وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا اس آیت مبارکہ میں تزکیہ نفس کا ہمیں حکم دیا گیا ہے اور اس آیت اور تزکیہ نفس کا مومن کی عملی،علمی اور اسکی زندگی میں روحانی اور عملی اثر ہے ۔ |