حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سلطنت عمان کے مفتی اعظم سے ملاقات

حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سلطنت عمان کے مفتی اعظم سے ملاقات

12/5/2022




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی  دفتر  کے مدیر  حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  کی زیرِ قیادت مرکزی دفتر  نجف اشرف کا وفد عمان کے دورے  پر ہے  کہ جہاں انہوں نے سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد خلیلی صاحب سے  ملاقات کی۔
مذکورہ ملاقات میں عمومی طور پر امت مسلمہ اور خاص  کر عراق و سلطنت عمان اور دونوں ملکوں کی عوام سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ہوا نیز عالمی طور پر الحاد اور دین کے درمیان جاری رسہ کشی  اور دینی و اخلاقی اقدار سے انحراف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان سازشوں سے بچانے میں مذہبی اداروں کی خدمات پر تاکید کی گئی۔
 مذکورہ ملاقات میں طرفین نے ان سماجی بیماریوں اور اس کے مقابلے اور اسے روکنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ جو ہمارے بعض معاشرے  میں مغربی ثقافت اور انکی میڈیا کی یلغار کے نتیجے میں داخل ہو گئیں ہیں ۔
امور خیریہ  میں باہمی مشورے اور جس میں خدا کی رضا شامل  ہو اس پر مسلمانوں کے دلوں کو جمع کرنے کی دعا کے ساتھ اس ملاقات کا اختتام ہوا۔