حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سلطنت عمان کے صوبہ صحم میں مؤمنین سے ملاقات

حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سلطنت عمان کے صوبہ صحم میں مؤمنین سے ملاقات

15/5/2022




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی  دفتر  کے مدیر  حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  کی زیرِ قیادت مرکزی دفتر  نجف اشرف کا وفد عمان کے دورے  پر ہے  کہ جہاں انہوں نے سلطنت عمان کے  صوبہ صحم میں مؤمنین سے ملاقات کی اور نماز جماعت کی امامت بھی کی اور  انکی خدمت  میں مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا سلام  انکی دعائیں اور نصیحتیں نقل فرمائی۔
حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ نے  مومنین سے خطاب میں سیرتِ اہلبیت علیھم السلام کی معرفت اور اس سے تمسک کو لازمی قرار دیتے  ہوئے  فرمایا کہ  انہیں کا راستہ صحیح اور سیدھا ہے  اور ان کے فرامین ہی صراط مستقیم ہیں ، مزید انہوں نے امت مسلمہ اور اسلامی معاشرے کو درپیش چیلنجوں اور میڈیا کے ساتھ ساتھ ثقافتی  یلغار سے پیدا ہونے والے خطرات سے بھی باخبر کیا کہ  جو ایک مسلمان کی پہچان اور شناخت اور اخلاقیات کے لئے  بڑا خطرہ ہے۔