مرکزی دفتر کے وفد کا سلطنت عمان میں عراقی سفارت خانے کا دورہ

مرکزی دفتر کے وفد کا سلطنت عمان میں عراقی سفارت خانے کا دورہ

21/5/2022




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی  دفتر  کے مدیر  حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  کی زیرِ قیادت مرکزی دفتر  نجف اشرف کا وفد سلطنت  عمان کے دورے  پر ہے  کہ جہاں انہوں نے سلطنت عمان کی دارالحکومت  مسقط  میں عراقی سفارت خانے کی دعوت قبول کرتے ہوئے  سفارت خانے کا دورہ  کیا   اور وہاں عراقی سفیر ڈاکٹر آمال موسی حسین موسوی  اور سفارتی عملے سے ملاقات  کی  ۔
 اس ملاقات  میں طرفین نے  سلطنت عمان میں رہ رہے عراقیوں  اور عمان سے مقامات مقدسہ کی زیارت کو عراق آنے والے عمانیوں  کی  ہر ممکنہ  خدمت کی یقین دہانی کراتے  ہوئے   سلطنت عمان  کی اہمیت کے پیش نظر  آپسی تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر تاکید فرمائی  ۔
حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ  نے    فرمایا کہ عراق میں سیاحت  خاص  کر مقامات مقدسہ اور عتبات عالیات  کی زیارت کے امور  کو بہتر سے بہتر انداز  میں مرتب کیا جائے  ،وفد نے سفارتی  عملے کی  طرف سے  پیش کی جارہی  خدمات  پر انکی  ستائش کی   اور  مزید توفیقات کے لئے  بارگاہ ایزدی  میں دعا فرمائی۔