حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سلطنت عمان میں شیخ صوافی سے ملاقات

حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سلطنت عمان میں شیخ صوافی سے ملاقات

30/5/2022




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی  دفتر  کے مدیر  حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  کی زیرِ قیادت مرکزی دفتر  نجف اشرف کا وفد سلطنت  عمان کے دورے  پر ہے  کہ جہاں انہوں نے شیخ حمود بن حمید الصوافی سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں شیخ افلح بن احمد الخلیلی  اور شہر سناؤ کے متعدددینی طلاب و اساتذہ بھی شریک ہوئے ۔
مذکورہ ملاقات  میں مذاہب اسلامیہ  اور مختلف فرقوں کےمذہبی علوم کی درس و تدریس  اور امت مسلمہ کے مشترکات اور مذہبی انتہا پسندی سے دوری کو یقینی   بنانے پر تبادلہ خیال ہوا ۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے   فرمایاکہ  امت مسلمہ کو بہت سے چیلنجوں اور سازشوں کا سامنا ہے  لہذا ضروری ہے کہ   ہم اپنی صفوں  میں  اتحاد کی فضا کو ہموار کریں اور امت مسلمہ کی  بقا اور اسکی حفاظت  کے لئے  تفرقے سے دور رہیں تاکہ مومنین کی آواز بھی ایک ہو اور قوی رہے۔