رجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کی خدمت میں جمہوری اسلامی ایران کے مومنین کا وفد

رجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کی خدمت میں جمہوری اسلامی ایران کے مومنین کا وفد

28/11/2022




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں جمہوری اسلامی ایران سےآئے ہوئےمومنین کا خیر مقدم کرتےہوئےان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں میں فرمایا
•محمد وآل محمد و علیھم السلام سے ہماری وابستگی اور ان سے ہمارا تمسک ہمارے لئے  عظیم شرف ہے  لیکن اس کا تقاضہ ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پر مکمل اور سختی سے عمل پیرا ہوں اور نہ  کہ  صرف واجبات کی ادائیگی اور محرمات سے دور رکھنےتک خود کو محدود رکھیں بلکہ مستحبات کی ادائیگی اور مکروہات سے اجتناب کا خود کو عادی بنائیں۔
•ہماری مومنہ  مائیں بہنیں اور بیٹیاں خود کو جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی سیرت مبارکہ  کے سانچے میں ڈھالیں ، مکمل حجاب اور پاکیزگی  کو یقینی بنائیں۔
• واضح رہے کہ معاشرے  کی اصلاح و بھلائی  صنف نسواں کی اصلاح و بھلائی  سے مرتبط ہے