مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں افغانستان کے شیعہ علماء کی شوریٰ کا خصوصی وفد 3/1/2023 |
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے افغانستان سے شیعہ علماء کی شوری کے خصوصی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں ریاست افغانستان میں مسلمانوں کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا، خون اور جانوں کے تحفظ اور مسلمانوں کے درمیان خونریزی کو روکنے کے لئے ہر ممکنہ کوششوں پر تاکید فرمائی۔ |