مرجع عالیقدر دام ظلہ کی علامہ ادیب عالم محقق پروفیسر شاعر اہلبیت ؑ محمد حسین علی صغیر طاب ثراہ کی مجلس فاتحہ خوانی میں شرکت

مرجع عالیقدر دام ظلہ کی علامہ ادیب عالم محقق پروفیسر شاعر اہلبیت ؑ محمد حسین علی صغیر طاب ثراہ کی مجلس فاتحہ خوانی میں شرکت

9/1/2023




 مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف   نے نجف اشرف میں علامہ  ادیب عالم محقق پروفیسر  شاعر اہلبیت ؑ محمد حسین علی صغیر طاب ثراہ کی روح پُر فتوح کے ایصال ثواب کی خاطر منعقدہ مجلس فاتحہ خوانی میں شرکت   فرمائی  ۔
انہوں نے مرحوم کے لواحقین، چاہنے والوں اور عقیدت مندوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے  فرمایا  کہ قوم نے  فکر و استقامت   کے ستاروں میں سے اپنے ایک ستارے کو کھویا ہے خدا ان کے درجات بلند کرے  اور شفاعت اہلبیت علیھم السلام انہیں نصیب ہو  اور ان کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے خادموں میں محشور کرے۔