دونوں شہیددہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والی حکومتوں کے مقابلے میں فتح کے سپہ سالار تھے

دونوں شہیددہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والی حکومتوں کے مقابلے میں فتح کے سپہ سالار تھے

10/1/2023




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  کے  فرزند اور مرکزی دفتر  کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ  نے داعشی دہشت گردوں کے خلاف لڑی  جانے والی عظیم جنگ کی قیادت کرنے والے قائدین کی ارواح کے ایصال ثواب اور ان کی یاد کو باقی رکھنے  کی غرض سے صوبہ بابل  میں منعقدہ پروگرام میں شرکت فرمائی  اور حاضرین سے خطاب کیا۔
 انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ فتح و ظفر کے قائدین ( خدا ان پر رحم کرے) عراق کی سرزمین اور شہروں پر قابض دہشت گرد قوتوں کے خلاف عظیم فتح کےسربراہ اور سپہ سالار  تھے عراقی  عوام  اور عراق کی تاریخ میں ان کا بڑا مقام  ہے اور یہ آنے والی نسلوں میں بھی رہیگا۔ یہ سب پر واضح ہے کہ عراق کی برکات اور مقدسات کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی اور ان دونوں شہیدوں نے بھرپور اس کا دفاع کیا اور جام شہادت نوش کیا۔
ہمارے دونوں شہید  دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والی حکومتوں کے مقابلے میں فتح کے سپہ سالار اور ننگی تلوارتھے،میدان جنگ میں ان کا تذکرہ ہمیشہ رہیگاکیونکہ انہوں نے جرات اور بہادری کے میدان میں عظیم مجاہدین اس ملت کے سپرد کئے بلا شک و شبہ وہ فتح کے حقیقی سپہ سالار تھے۔