جامعة المصطفی کے پرنسپل کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

جامعة المصطفی کے پرنسپل کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

10/1/2023




جامعة المصطفی (لاہور )کے پرنسپل حجت الاسلام مولانا سید حسین نجفی حفظہ اللہ نے مرجع مسلمین و جہان تشیع حضرت  آیت اللہ العظمى الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تبلیغ دین کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ علماء کے کاندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تبلیغ دین کے فریضے کو احسن انداز میں ادا کریں ۔آپ کی تبلیغ کے نتیجے میں کسی ایک انسان کی ہدایت آپ کے لیے دنیا اور وما فیھا سے بہتر ہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہمیت وعظمت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف تمام حوزات کی ماں کا درجہ رکھتی ہے۔اسی حوزہ علمیہ نجف اشرف نے بے مثال اساطین علم پیدا کیے ہیں۔
دوسری جانب مولانا سید حسین نجفی حفظہ اللہ  نے تبلیغ دین کے حوالے سے کی جانے والی اپنی کاوشوں کو بیان کیا ۔مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا فرمائی ۔
آخر پر موصوف نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔