مولا عباس علیہ السلام کے وابستگان کا وفد محضر مرجعیت میں

مولا عباس علیہ السلام کے وابستگان کا وفد محضر مرجعیت میں

13/1/2023




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم مولا عباس علیہ السلام کربلا؍ مقدسہ کے وابستگان کے وفد کا خیر مقدم کرتے  ہوئے  ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں  میں فرمایا
• حرم مولا عباس علیہ السلام میں خدمت   یہ نہ کہ صرف آپ  کے لئے  بلکہ آپ کے اسلاف اور قیامت  تک آپ کی آنے  والی نسلوں کے لئے   اعزاز اور شرف کی بات ہے،  انہوں  نے انکی ان ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی خصوصا زائرین کے تئیں ان کا رویہ ان کا سلوک اور انکی خدمات ، انہوں نے مزید فرمایا کہ آٓپ پر مقدس مقام کے خادم ہونے کی حیثیت سےیہ ذمہ داریاں  عائد ہو تی ہیں۔  دوسری جانب آئے  ہوئے وفد نے مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت  میں اپنی کاوشوں کو بیان فرمایا جس پر انہوں نے بارگاہ ایزدی میں ان کی مزید توفیقات کے لئے دعافرمائی ۔