مدارس دارالزہراء علیھا السلام میں جشن ولادت سیدہ فاطمہ زہراء علیھا السلام

مدارس دارالزہراء علیھا السلام میں جشن ولادت سیدہ فاطمہ زہراء علیھا السلام

16/1/2023




مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کے حکم کی تعمیل میں یتیم بچوں اوربچیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے  انوارنجفیہ فاؤنڈیشن نجف اشرف کےتحت تقریبا ایک ہزار سے زائد یتیم بچوں اور بچیوں کی خدمت کرنے والے ادارے مدارس دار الزہراء علیھا السلام  میں ولادت سیدہ فاطمہ زہراء علیھا السلام کے پُر مسرت موقع پر جشن ولادت کا اہتمام کیا گیا  جس میں مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  کے  فرزند اور مرکزی دفتر  کے مدیر  اور انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے شرکت فرمائی   اور حاضرین سے خطاب کیا۔
موصوف نے اپنے خطاب میں حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام   کے عظیم کردار کو بیان کرتے ہوئے  فرمایا کہ  جب وہ رسول اللہ ص کے گھر میں بحیثیت  بیٹی تھیں تو اس وقت رسول اللہ ص نے انہیں ماں کا درجہ  دیا   بحیثیت زوجہ   اپنے شوہر اور وقت  کے امام ؑ کا دفاع کرتی رہیں  اور بحیثیت ماں امامین حسنین علیھما السلام اور حضرت زینب علیھا السلام کی تربیت کی  وہ سلام اللہ علیھا  تمام عورتوں  کے لئے نمونہ عمل ہیں  اور مومنات  کے لئے  یہ تو ضروری  ہے ہی  کہ  وہ ان کی اقتداء  کریں اور ان کے  بتائے  ہوئے  راستے  پر چلیں۔
اسی جشن میں ان کے دست مبارک سے تکلیف کے سن تک پہنچنے والی بچیوں اور اعلی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والوں  کو انعام و اکرام سے بھی  نوازا گیا جس میں (10 ملین عراقی دینار) اعلیٰ اور نمایاں کامیابی حاصل  کرنے والے طلباء کو پیش کئے گئے اور باقی طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے۔