عراق میں اٹلی کے سفیر کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

عراق میں اٹلی کے سفیر کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

18/2/2023




  * دہشت گردی ان پالیسیوں اور ایجنڈوں کی پیداوار ہے کہ جسکا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے
 *  اسلام امن و  سلامتی اور استحکام  اور لوگوں کے درمیان سماجی اور اقتصادی تعلقات کو منظم کرنے کی ترغیب دیتا ہے
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت  آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں عراق میں اٹلی  کے سفیر ماریزیو گریگنٹی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران، انہوں نے عراق اور  اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دونوں عوام کی خدمت کے لیے تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر تاکید فرمائی ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے  وفد سے خطاب  کرتے  ہوئے  فرمایا کہ  اسلام امن و  سلامتی اور استحکام  اور لوگوں کے درمیان سماجی اور اقتصادی تعلقات کو منظم کرنے کی ترغیب دیتا ہے ، انہوں نے مزید فرمایا کہ  دہشت گردی ان پالیسیوں اور ایجنڈوں کی پیداوار ہے کہ جس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دوسری جانب مہمان سفیر نے  اپنے سفارتی وژن اور عراقی اور اطالوی عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کی وضاحت کی، اور قیمتی وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔