مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراق میں جمہوریہ وینزویلا کے سفیراپنے وفد کے ہمراہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراق میں جمہوریہ وینزویلا کے سفیراپنے وفد کے ہمراہ

7/3/2023




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت  آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں ملاقات کو آئےوینزویلاکےعراق میں سفیرآرٹورو انیبل گیلیگوس رامیرز اور ان کے وفد سے خطاب میں  فرمایا  کہ
* اسلام کا مقصد  امن رواداری اور فراخ دلی کو فروغ دینا ہے اسی وجہ سے اسے اسلام نام سے موسوم کیا گیا ہے
*   اسلام علم اور ترقی کی ترغیب دیتا ہے اور اسے بڑھاوا دیتا ہے
* اس ملاقات میں مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف نے عراق اوروینزویلا کے درمیان دونوں ملکوں کی مصلحتوں کے پیش نظر متعدد سطح پر  تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر زور دیا
*  وینزویلا کے مہمان سفیر نے حسن استقبال  اور پیش کی گئی آراء پر ان کا شکریہ ادا کیا  اور عرب ممالک خاص کر عراق اور ان کے ملک کے  درمیان مضبوط رشتے کی طرف اشارہ کرتے  ہوئے  اسلامی  معنی و مفاہیم سے واقفیت کا اظہار کرتے ہوئے  عراق اور ان کےملک کے مشترکات   اور اپنے ملک کی سیاسی تاریخ بیان فرمائی ۔