مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر 7/3/2023 ![]() |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے لبنان میں پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب نبیہ بری کے مشیر وزیرجناب علی حسن خلیل ، صور وجبل عامل کے مفتی قاضی شیخ حسن عبد اللہ اور اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر حسن اللقیس کا ان کے وفد کے ہمراہ خیر مقدم کیا اور ان سے گفتگو میں اپنے حکام کے ذریعہ محروم عوام کی خدمت پر تاکید فرمائی خاص کر لبنانی عوام کہ جنہوں نے مشکل اوقات کا سامنا کیا ہے ۔ |