مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند ، مرکزی دفتر کے مدیر اور انوارنجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئےوینزویلاکےعراق میں سفیرآرٹورو انیبل گیلیگوس رامیرز اور ان کے وفد کا خیر مقدم فرمایا ۔
طرفین نے اس ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کرنے اور دونوں ممالک کے تجربات اور مہارتوں کو دونوں ممالک اور ان کی عوام کے مفاد میں بروئے کار لانے پر تاکید فرمائی اورعراقی اقتصادکو مزید مستحکم بنانے کے لئے خاص کر قدرتی گیس اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا ۔
دوسری جانب آئے ہوئے مہمان سفیر نے انسانیت کے نجات دہندہ حضرت امام عصر عج کی ولادت کی مبارکباد پیش کی اور اپنی حکومت کا پیغام بھی ان تک نقل کیا ، طرفین نے دونوں ممالک کی ترقی، آپسی تعاون، امن و استحکام کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔