مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق کا جلیل القدر عالم علامہ سید محمد باقر موسوی کشمیری(قدہ) کی وفات پر تعزیتی بیان 18/4/2025 ![]() |
بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمد للہ الذی لا یُحمدہ علی مکروہ سواہ والصلاۃ والسلام علی خیر البریة الرسول الاعظم محمد بن عبد اللہ و آله النجباء واللعنة علی اعدائھم اجمعین قال اللہ سبحانه: إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ صدق الله العلي العظيم نہایت افسوس و احساسِ غم و حزن کے عالم میں جلیل القدر عالم دین حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد باقر موسوی کشمیری(قدہ) کی رحلت کی خبر موصول ہوئی موصوف کی عظمت اور ان کی خدمات روز روشن کی طرح کشمیر کے مومنین کرام پر واضح ہیں۔قوم و ملت کے لئے فکر مند شخصیت کا اٹھ جانا خاص کرہندوستان اور بالاخص کشمیر کے مومنین کے لئے بڑا خسارہ ہے خدا سے یہی دعا ہے کہ انکی خدمات قبول کرے اور بروز قیامت انہیں ان کے اجداد حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ،حضرت امیر المومنین علی بن ابیطالب علیھما السلام، وحضرت زہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی خصوصی شفاعت نصیب ہو۔ ہم اس عظیم جلیل القدر عالم کی وفات کی تعزیت امام زمانہ عج اوران کے پسماندگان کے ساتھ ساتھ تمام شیعوں اور خاص کر کشمیر کے مومنین کی خدمت میں پیش کرتے ہیں ۔ والسلام نجف اشرف ۲۰ شوال المکرم ۱۴۴۶ |