عراق میں کویت کے سفیر کی حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات 20/5/2025 ![]() |
مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ، عراق میں کویت کے سفیر، جناب حسن محمد الزمان، اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات کے آغاز میں، مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے عراق اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو سماجی، سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ دونوںبرادر ممالک کے عوام کے مفادات کی خدمت کی جا سکے۔ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ عراقی اور کویتی عوام دونوں نے سابق ظالم نظام کی زیادتیوں اور ظلم کا سامنا کیا ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ اس مرحلے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ہمسایہ عوام کے درمیان بھائی چارے کے تعلقات کو مستحکم کیا جائے، اور مشترکہ طور پر خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جائے۔ دوسری جانب کویتی سفیر نے پرتپاک استقبال کے لیے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا شکریہ ادا کیا اور ملت اسلامیہ اور حوزہ علمیہ کی خدمت میں آپ کے نمایاں کردار کو اعتراف کرتے ہوئے اس پر تاکید فرمائی۔ نیز مہمان سفیر نے ملاقات کے لیے قیمتی موقع فراہم کرنے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا شکریہ ادا کیا،اور اعتدال کی ثقافت کو پھیلانے اور اسلامی ممالک کے درمیان بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے میں ان کے اہم کردار کو سراہا۔ |