ہمیں امام حسین علیہ السلام کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اصلاحِ امت، اصولوں پر ثابت قدمی، اور حق و عدل کے قیام کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے

ہمیں امام حسین علیہ السلام کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اصلاحِ امت، اصولوں پر ثابت قدمی، اور حق و عدل کے قیام کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے

12/7/2025




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی (دام ظلہ الوارف )  کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الإسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ   نے صوبہ الدیوانیہ کے الشنافیہ میں مرحوم سید "عزیز أبو غنیمہ" کے مضیف میں منعقدہ مجلسِ عزاء مرکزی میں شرکت فرمائی، جس کا اہتمام "ہیئة الحمزة" نے کیا تھا۔

حجۃ الإسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ   کی شرکت اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جو مؤمنین کے ساتھ مسلسل رابطے اور امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں منعقد ہونے والی مجالسِ عزاء کے ساتھ ہم آہنگی کا مظہر ہے۔

انہوں نے مجلس کے حاضرین سے اپنے خطاب میں اہلِ بیت علیہم السلام کے راستے سے مضبوطی سے جڑے رہنے کی اہمیت پر زور دیا، اور امام حسین علیہ السلام کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اصلاحِ امت اور اصولوں پر استقامت کی تاکید کی۔

حاضرین نے حجۃ الإسلام الشیخ علی النجفی دام عزہ   کی شرکت پران کا استقبال کیا اورشکریہ کا اظہار کرتے  ہوئے انہوں نے مرجعیتِ دینیہ کے اس کردار کو سراہا جو وہ شعائرِ حسینی کے تحفظ و احیاء اور اسلامی اقدار کو معاشرے میں فروغ دینے کے لیے ادا کر رہی ہے۔