مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوار ف کے وفد کا لکھنؤہندوستان میں دینی مدارس اور شیعہ کالج کا دورہ

مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوار ف کے وفد کا لکھنؤہندوستان میں دینی مدارس اور شیعہ کالج کا دورہ

29/2/2020




مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافط بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف سے فرزندان خطیب اکبر قدہ کے دعوت نامے پر خطیب اکبر علامہ مرزا محمد اطہرقدہ و خطیب عرفان مولانا مرزا محمد اشفاق قدہ کی مجلس برسی  میں شرکت کی غرض سے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ باقر مرزہ صاحب حجۃ الاسلام مولانا سید غلام عسکری نجفی صاحب حجۃ الاسلام سیدضامن جعفری صاحب پر مشتمل وفد نے لکھنؤ میں دوران قیام وہاں کے دینی مدارس اور شیعہ کالج کا بھی دورہ کیا ۔
مذکورہ وفد نے جامعہ سلطانیہ سلطان المدارس، جامعہ ناظمیہ، جامعۃ التبلیغ ، تنظیم المکاتب، حوزہ ابوطالب ؑ، حوزہ علمیہ غفران مآب، جامعہ رضویہ، حوزہ عقیلہ بنی ہاشم ؑ کے علاوہ شیعہ کالج کا بھی دورہ کیا، مذکورہ وفد نے مذکورہ دینی مراکز کے ذمہ داروں، اساتذہ و طلاب علوم دینیہ سے اپنے خطاب میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام انکی دعائیں اور نصیحتیں نقل فرمائیں اور انہیں تحصیل علوم دین میں لگن، اخلاص اور تزکیہ نفس  کو اہمیت دینے کی نصیحت فرمائی۔
 علاوہ از ایں وفد نے بزرگ عالم دین مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب کی بھی ہسپتال جاکر عیادت کی اور انکی جلد از جلد صحت یابی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا کی اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا پیغام ان تک  پہنچایا۔