چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت عشق حسینی کی نایاب وعمدہ مثال ہے

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت عشق حسینی کی نایاب وعمدہ مثال ہے

3/10/2020




مرجع مسلمین وجہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کوباقی رکھنےاوراہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لئے لاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں، دیہاتوں سے کربلاءمقدسہ کی جانب پیدل جانے والے زائرین کی خدمت اورحوصلہ افزائی کے لئے سفر لبیک یا حسین علیہ السلام میں شرکت فرمائی اسی ضمن میں موصوف بصرہ، ذی قار ،میسان،ناصریہ کے بعد مثنی میں مختلف مقامات پر زائرین کے ہمراہ سفرہوئے اورزائرین کی خدمت میں مرجع عالیقدردام ظلہ الوارف کا سلام اورانکی نصیحتیں نقل فرمائی اورمختلف مقامات پرزائرین کو خطاب کیا۔
کربلاء مقدسہ کی جانب رواں دواں حسینی قافلے سے اپنےخطاب میں انہوں نےفرمایا کہ آج عراق چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کےاعلاء اور اس کوباقی رکھنےاور اسمیں ملیونوں کی تعداد میں شرکت سےکامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کررہا ہے اورخصوصی شیعیان امیر المومنین علیہ السلام کے اصلی چہروں کو پیش کر رہا ہے،
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےفرمایا کہ   آپسی تعاون وتقارب اورچہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو جانےوالے زائرین کرام کی خدمت  میں عراقیوں کہ یہ عبادتیں، انکا اخلاق، انکی خدمات، ایثار وقربانی عالمی میڈیا اورتحقیقی مراکزکے زیر نظرہےبلا شک و شبہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت عشق حسینی کی نایاب وعمدہ مثال ہےاور ظاہر ہے کہ تقرب الہی کےحصول میں یہ سب کچھ وسیلہ ہیں۔
موصوف نےبیان کیا کہ اہلبیت علیھم السلام کے  موالیوں میں ہرفرد پرواجب ہےکہ منہج وافکاراہل بیت علیھم السلام سے اسے واقفیت ہوتاکہ وہ اس پرعمل  کرے اوراسکی پابندی  کرےاور ظاہر ہےکہ یہ یہی  راستہ نجات اورحق کا ہےاوراسی کی پابندی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےبیان کیا کہ  عراق تمام ملکی ونظامی چیلنجوں، سازشوں کے مقابل اپنی جوان نسل کے ذریعہ دین وعقیدے، اخلاق اوراپنی اسلامی ثقافت واقدارکی پابندی سے اسلام کو باقی رکھنے میں کامیاب ہوگا اورانھیں حقیقی اسلام محمدی سے بھٹکانے کی ہر کوششیں وسازشیں ناکام ہونگی اوردشمنوں کےتمام وہمی خواب کبھی بھی شرمندہ  تعبیر نہیں ہوپائینگےاوربالآخرعراقی حسینی جوانوں کی ہی صدائیں باقی رہینگی۔