اہلبیت علیھم السلام اور چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت یہ دو عظیم نعمت ہیں لازمی ہے کہ ہم ان نعمتوں پرشکر خدا کریں

اہلبیت علیھم السلام اور چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت یہ دو عظیم نعمت ہیں لازمی ہے کہ ہم ان نعمتوں پرشکر خدا کریں

17/10/2020




مرجع مسلمین وجہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزنداورمرکزی دفترکےمدیرحجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےچہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کوباقی رکھنےاوراہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لئےلاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں اور دیہاتوں سےکربلاء مقدسہ کی جانب پیدل جانےوالے زائرین کے ہمراہِ سفرہوتے ہوئےانکی خدمت  میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی محبتیں اورانکا پیغام نقل  فرمایا۔
سماوہ میں اس عظیم ومقدس حسینی اجتماع  سے خطاب کرتے  ہوئے انہوں نے فرمایا کہ پروردگارعالم نےعراقی عوام کو بہت سی نعمتوں اور برکتوں سے نوازا ہےان میں اہم عراق کی زمین پراہلبیت علیھم السلام کا ہونا اورچہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت یہ دوعظیم نعمت ہیں لازمی ہے کہ ہم ان نعمتوں پر شکر خدا کریں اورصحیح ومناسب انداز میں اس کا حق ادا کریں اوراس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہم  اہلبیت علیھم السلام کے بتائے ہوئے راستے کی پابندی کریں اسلئے کہ اہل بیت علیھم السلام اس حق کے راستے کےعلمبردار ہیں جسے خود رسول اکرم ؐ  نے بیان فرمایا ہے تاکہ عالم بشریت دنیا و آخرت میں خوش بخت ہو۔  ہمیں اس کے ساتھ ساتھ  امن و امان  کو یقینی بنانے کےلئےعمل کرنا چاہئےعلاوہ از ایں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت میں شرکت اور زائرین  کی خدمت اس میں اجرعظیم ہےاوراسی میں دنیا وآخرت کی بھلائی ہے۔  
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے زائرین کے خدمت گذاروں سے فرمایا کہ ہم دنیا کےمنفرد منصوبے پرخدمت انجام دے رہے ہیں اور بلا شک و شبہ زائرین کی خدمت عظیم شرف ہے اوراگرعالمی منصوبوں اور پروگراموں سےاسکی مقارنت   کی جائے تواس خدمت وعطا کا منصوبہ تمام منصوبے سے برتر و منفرد ہےاسلئےکہ اس عطا و کرم کا مصدرومنبع ہماراعقیدہ اور محبت اہلبیت علیھم السلام ہے اوراس خدمت نے دنیا کو محوحیرت کردیا ہے اورعالمی ادارے اسکا مطالعہ کررہے ہیں۔