عراقی شیعوں نے پوری دنیا کے اپنے مومن بھائیوں کواپنی زیارتوں اورعبادتوں میں شریک رکھا ہے

عراقی شیعوں نے پوری دنیا کے اپنے مومن بھائیوں کواپنی زیارتوں اورعبادتوں میں شریک رکھا ہے

17/10/2020




مرجع مسلمین وجہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزنداورمرکزی دفترکےمدیرحجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےچہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کوباقی رکھنےاوراہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لئےلاکھوں کی تعداد میں مختلف شہروں اور دیہاتوں سےکربلاء مقدسہ کیجانب پیدل جانےوالےزائرین کےہمراہِ سفرہونےکےبعدکربلاءمقدسہ  پہنچے جہاں زائرین کرام سے ملاقات میں انکی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی محبتیں اورانکاپیغام نقل  فرمایا۔
عشق حسینی سے لبریز مومنین سے اپنے خطاب میں انہوں نے فرمایا کہ ہرمومن کے لئے لازمی ہےکہ وہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت پاک،انسانیت کی خدمت میں انکی قربانیاں  اورانکےمقدس جہاد سے واقفیت رکھےتاکہ اپنی اصلاح کرے اوربہتری کو یقینی بنائے۔
انہوں نےفرمایا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی  زیارت ہمارے لئےخاص کرہمارے بچوں اورجوانوں کےلئے  عظیم درسگاہ ہے اوریہ حق وصداقت اوراصلاح کےکوشاں افراد کا عمدہ سالانہ اجتماع ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےبیان فرمایا کہ اس سال  دشواریوں اورپریشانیوں کاسال رہا جسکی وجہ سےہمارے  بہت  سے مومن بھائی سالہائےگذشتہ کیطرح زیارت کےلئےعراق نہ  آسکےاور ظاہرہے یہ حالت تکلیف دہ ہے لیکن عراقی شیعوں نے پوری دنیا کے اپنےمومن بھائیوں کو اپنی زیارتوں اور  عبادتوں میں شریک رکھا ہے اور یہ ایثار و قربانی اورعراقی کرم وعطا کی بہترین و عمدہ مثال ہے اورانکا یہ عمل انہیں  رحمت الہی اور عظیم ثواب کا مستحق بناتا ہے۔