مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں کویت اورلبنان سےآئے ہوئے مومنین

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں کویت اورلبنان سےآئے ہوئے مومنین

1/11/2020




مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف میں کویت اور لبنان سےآئے زائرین کا خیرمقدم کرتےہوئےان سےاپنی  پدرانہ نصیحتوں اورارشادات میں فرمایا کہ مومنین کوچاہئےکہ اپنا مسلسل محاسبہ کرتےرہیں تاکہ جوغلطیاں ہیں اسےدورکرسکیں اوراس سے ہمارا دوسروں کے تئیں بلکہ معاشرے کے تئیں سلوک و رویہ درست ہوگا اوراگروہ پہلے اپنی اصلاح کرتا ہے تودوسروں کے لئے نمونہ عمل قرارپائےگا۔
مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ عتبات عالیات اورمقامات  مقدسہ کی زیارتیں گناہوں اوربرائیوں سے دورایک نئی زندگی شروع کرنے کا نایاب موقع ہےلہذا پہلے اپنے گناہوں کےاقرارکے بعد اس پر ندامت اور ہمیشہ اس سےدوررہنے کےعزم کے ساتھ توبہ کرتے ہوئےایک نئی زندگی کا آغازکرنا چاہئے۔
 مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ محمد وآل محمد علیھم السلام کی سیرت طیبہ سے مومنین کا واقف ہونا ضروری ہے  تاکہ وہ اس کی پابندی کریں اوراسکی دنیا وآخرت دونوں کامیاب ہو۔