مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں پاکستان سےآئےہوئے مومنین 1/11/2020 |
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ پاکستان سےآئےہوئےزائرین کا خیرمقدم کرتے ہوئےان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اورارشادات میں فرمایا کہ مومن کےلئےضروری ہےکہ جب وہ عتبات عالیات اورمقامات مقدسہ پرحاضری دے توبری عادتوں اورگناہوں سےخود کو ہمیشہ کےلئے دوررکھنےکا عزم مصمم کرے اسلئے کہ سچا شیعہ مومن وہی ہےکہ جو اہلبیت علیھم السلام کےبتائے ہوئےراستےکا پابند ہےاوراسکی عبادتیں اوراخلاق کا منبع مصدروہی پاک شخصیتیں ہوں۔ انہوں نےمزید فرمایا کہ عتبات عالیات ومقامات مقدسہ کی زیارتیں ہمارے لئےایک نایاب موقع ہیں کہ ہم اپنےانداراصلاح کو یقینی بناتے ہوئےایک نئی شروعات کریں اورامن وامان وسلامتی کو معاشرے میں یقینی بنائیں۔ |